فوجی جوان کے قتل کا ڈراپ سین،بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹوبہ تھانہ چٹیانہ کی حدود،میں گزشتہ روز پیش ہونے والے واقعے سگے بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد مقدمہ نمبر 237/25بجرم 302/392 ت پ کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مبین شہزاد ولد طاہر اقبال سکنہ 328گ ب عمر 31سالہ جو کہ پاکستان آرمی میں بطور سپاہی ملازم تھا مبین شہزاد کو اس کے حقیقی بھائی اجتبیٰ رضا نے قتل کیا ہے اور وقوعہ کو ڈکیتی ثابت کرنیکی کوشش کی مورخہ 18/05/25کو صبح کے وقت جب دونوں بھائی اجتبیٰ رضا اور مبین شہزاد اپنے گائوں 328 گ ب آ رہے تھے مبین شہزاد موٹر سائیکل چلا رہا تھا چک نمبر 325گ ب کے قریب پیچھے بیٹھے ہوئے اجتبیٰ رضا نے مبین شہزاد کے سر میں فائر مار کر قتل کر دیا، جائے وقوعہ سے 50فٹ دور سٹرک کے ساتھ زرعی زمین میں پڑا ہوا آلہ قتل پسٹل بھی پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔ وجہ عناد یہ سامنے آئی ہے کہ اجتبیٰ رضا کے اپنے بھائی مبین شہزاد کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ملزم ابھی غیر شادی شدہ ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں