26

فوجی فرٹیلائزر کسانوں کی ترقی میں معاونت کرتی رہے گی

ساہیوال(بیوروچیف) فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے کھادوں کے متوازن استعمال کے فروغ کیلئے25کلو والی ڈی اے پی متعارف کروادی ہے۔قدیر احمد، ریجنل منیجر ایف ایف سی ساہیوال پچھلے سال چند سالو ں میں مہنگائی کے باعث فاسفورسی کھادوں کے استعمال میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار متائثر ہوئی بلکہ ملک میں خوراکی خودکفالت کے بحران کا خدشہ بھی پیدا ہوا۔ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کسانوں کی معاشی صورتحال سدھارنے اور ملکی زرعی خودکفالت میں کردار ادا کرنے کیلے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کمپنی نے ڈی اے پی کی 25 کلو والی بوری مارکیٹ میں متعارف کروادی ہے۔ اس ضمن میں کاشتکاروں کی آگاہی اور زراعت سے منسلک کاروباری حضرات میں25کلو والی ڈی اے پی کومتعارف کرنے کیلیے ساہیوال ڈویژن کی مختلف مارکیٹوں میں تعارفی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ان تقریبات کے دوران کھاد کے کاروبار سے منسلک افراد اور کاشتکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ ان تقاریب میں کمپنی کے ریجنل سیلز منیجر قدیر احمد نے اپنی فیلڈ ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں