91

فوج اور رینجرز کے دستے یکم فروری تک فیصل آباد پہنچیں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)8فروری 2024ء کو ہونیوالے عام انتخابات کو پُرامن اور شفاف بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے دستے یکم فروری تک فیصل آباد پہنچ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق8فروری کو انتخابات کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی دینے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں گشت کرینگے۔ اور الیکشن کمیشن کی طرف سے حساس ترین قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشنوں کی نگرانی کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں