فوج دشمن کی ہر سازش کا جواب دینے کیلئے سینہ سپر ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ممبر ایگزیکٹو اور صدرکلاتھ مرچنٹس امین پور بازار رانا اکرام اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کی شجاعت اورقربانیوں کو نظر اندا ز کرتے ہوئے جولوگ سوشل میڈیا پراسکو تضحیک کا نشانہ بنا یا بنوارہے ہیں انہیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا اورسوچنا چایئے کہ وہ کس کے ایجنڈ ے پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کاایجنڈا ہے اس نے پہلے بھی مشرقی پاکستان میں نامواق ملکی سیاسی حالات کافائدہ اٹھا کر کھلم کھلا بیرونی مداخلت کرتے ہوئے پاکستان کو دو ٹکرے کیا لیکن آج حا لات بہت مختلف ہیںپلو ں کے نیچے سے بہت ساپانی بہہ چکا ہے اگربھارت کے ہاتھ میں ایٹمی اسلحہ آ گیا ہے تو پاکستان نے بھی کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں