فوج نے بھارت کو نا بھولنے والا سبق سکھا دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بھارتی جارحیت کا تاریخی اور منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستا ن کو خراج تحسین پیش کرنے اور اظہار یکجہتی کیلئے انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا (رجسٹرڈ) کے عہدیداروں کی طرف سے ”پاک فوج زندہ باد” ریلی نکالی گئی’ ریلی کی قیادت انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا (رجسٹرڈ) کے صدر چوہدری ارشد گجر’ جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود صدیقی’ چیئرمین رانا محبوب عالم’ سرپرست اعلیٰ مرزا طالب صدیق بیگ’ وائس چیئرمین محمد شہباز مان’حاجی ارشد نیازی’ چوہدری شہباز’ قاری شہزاد عمر’ فہیم وہرہ نے کی’ ریلی میں انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ کے نائب صدور میاں طاہر’ ملک واجد علی’ چوہدری غیاث باجوہ’ ملک عباس’ ملک بوٹا’ شاہد بٹ’ مہر اعجاز بھروانہ و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی’ ریلی کے شرکاء افواج پاکستان زندہ باد’ پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاتے رہے’ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر چوہدری ارشد گجر’ جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود صدیقی’ چیئرمین رانا محبوب عالم’ سرپرست اعلیٰ مرزا طالب صدیق بیگ نے کہا کہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا ہر محب وطن کا فرض ہے’ ہماری فوج نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا کہ وہ ساری زندگی یاد رکھے گا اور پھر کبھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا’ اگر پاکستان بھارت کو کرارا جواب نہ دیتا تو مودی کبھی انسان کا بچہ نہ بنتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں