31

فوج کو اراضی دینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے منٹس موجود نہ ہونے کا انکشاف

لاہور (بیوروچیف) نگران حکومت پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کے سامنے دستاویزات پیش کی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کے لیے شرائط و ضوابط میں ترمیم کرنے کیلئے گزشتہ سال ایک وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس نے اپنے باضابطہ منٹس ریکارڈ نہیں کیے تھے۔ صوبائی حکومت نے کیس میں ریکارڈ جمع کرایا جس میں کارپوریٹ فارمنگ کے لیے 45 ہزار 267 ایکڑ زمین لیز پر پاک فوج کے حوالے کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا، کیونکہ اس اجلاس کے فیصلے نے زمین فوج کو حوالے کرنے کی بنیاد بنائی تھی۔قبل ازیں مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کرنے والے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے اراضی فوج کے حوالے کرنے سے روک دیا تھا۔چوہدری پرویز الہی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی تحلیل سے قبل منعقد ہونے والے 14 اکتوبر 2022 کے اجلاس میں شریک ہونے والے صوبائی وزرا کے ناموں کے بارے میں پوچھے جانے پر ایک قانونی افسر نے بتایا کہ محسن لغاری اور راجا بشارت اس میں شریک تھے حالانکہ کے حاضری کی شیٹ پر ان کے دستخط موجود نہیں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں