اسلام آباد (بیوروچیف)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے 9مئی کے واقعات پاکستان، افواج پاکستان اور سپہ سالار کے خلاف سازش تھے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا’9مئی کی سازش کا سرغنہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تھے۔شہباز شریف کا کہنا تھا9مئی کی سازش میں خواتین، مرد، سیاسی جتھہ، کچھ فوجی اور ان کے خاندان شامل تھے’9مئی کی سازش کرنے والوں کی کوشش تھی کہ فوج کا تختہ الٹ دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کی سازش کرنے والے پاکستان میں انارکی اور خانہ جنگی چاہتے تھے۔خیال رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے القادر ٹرسٹ منی لانڈرنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور یادگار شہدا کی بیحرمتی کی گئی۔9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنماں نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لیں، کچھ پی ٹی آئی رہنماں نے جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی جوائن کر لی جبکہ پرویز خٹک اور محمود خان نے پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کے نام سے پارٹی قائم کر لی۔
41