فوج کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر غلہ منڈی میاں آصف اسلم نے کہا کہ معاشی و سیاسی استحکام کے لئے باہمی اختلافات اور دہشتگردی کے ناسور سے چھٹکارا ضروری ہے جس نے ملک و قوم کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔دہشتگردی اور انتہاء پسند ی میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے سرعام تختہ دار پر لٹکا کر نشان عبرت بنایا جائے انتہا پسندی اور بد امنی ایک ناسور ہے ہمسایہ ممالک کی آشیر باد سے دہشت گرد عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔ مگر پاک فوج ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف ناقابل فراموش قربانیاں پیش کی ہیں اور کر رہی ہیں۔ پاکستان نے کہا کہ دہشتگردی جیسے بزدلانہ واقعات پاکستان کے استحکام،امن اور بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوششیں ہیں۔ دہشت گرد اور شرپسند عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔تاجر لیڈروں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں پاک فوج بہترین کردار ادا کرے گی پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں