5

فوج ہر حملے کا منہ توڑ جواب د ینے کی صلاحیت رکھتی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست ا علی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہدرزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں ریاض شاہد صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور نے اپنی اور شہربھر کے تاجروں کی طرف سے جعفر ایکسپریس پر حملے اورٹرین ڈرائیورسمیت درجنوں شہریوں کی شہادت اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی شد ید مذمت اوراس اندوہناک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی میں بے گناہوں کی شہادتوں کے خلاف فوج نے پھر ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ٹرین کے مسافروں کویرغمال بنا کر ظلم وستم کا بازار گرم کرناقوم کیلئے لمحہ فکریہ ہیں شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت سے عاری کسی رعایت کے مستحق نہیںمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست ا علی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہدرزاق سکا نے کہا کہ دہشت گرد سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح ریاست کو سرنگو ں کر لینگے تو یہ انکی بھول ہے قوم ان ملک دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ ملک دشمنقوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے اور بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں امن وامان یقینی بنانے کیلئے ملک کی تمام سیاسی قوتوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو افہام تفہیم سے معاملات کو یکسو کرنے پر فوری توجہ دینا ہوگی تاجروں نے مطالبہ کیا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم بلوچ علیحدگی پسندتنظیم بلوچستان لبریشن آرمی اور انکے سہولت کاروں کو چن چن کرجہنم واصل کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں