51

فورڈک جونیئر اوپن سکوائش چیمپئن شپ ‘مہوش علی نے ٹائٹل جیت لیا

سٹاک ہوم (سپورٹس نیوز) پاکستانی کھلاڑی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔سویڈن میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں مہوش نے فرانس کی سیکنڈ سیڈ کیارا بولینگر کو شکست دیکر فتح کا تاج اپنے سر سجایا۔کھیل کے دوران مہوش نے فیصلہ کن مقابلہ 0ـ3 سے اپنے نام کیا۔ان کی کامیابی کا اسکور 5ـ11، 7ـ11، اور 10ـ12 رہا۔اس سے قبل نورڈک اوپن کے گروپ ڈی میچز میں مہوش نے پہلی کامیابی ناروے کی ویلڈ اوڈے کے خلاف حاصل کی پھر انہوں نے ڈنمارک کی کامیلا تھامسن کو بھی 0ـ3 سے شکست دی۔کوارٹر فائنل میں مہوش نے اپنی بہن ماہ نورعلی کو سخت مقابلے کے بعد ہرایا ‘نورڈک جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں فرانس کی کیارا بولینگر کو ہرا کر مہوش علی چیمپئن بن گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں