فور اسٹار جنرلز کی تعداد میں 20فیصد کمی کا حکم

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع ہیگستھ نے فور اسٹار جنرلز کی تعداد میں 20فیصد تک کمی کا حکم جاری کردیا۔ امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق پنٹاگون فور اسٹار عہدوں میں 20فیصد تک کمی کرے گا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ جنرلز اور فلیگ افسران کی تعداد میں مزید 10 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔ اپنے بیان میں ہیگستھ نے کہا کہ محکمہ دفاع خطرات کو روکنے اور فیصلہ کن فتح حاصل کرنے کے لیے فوجی دستوں کو یقینی بنانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں