24

فونڈری اینڈ انجینئرنگ کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

فیصل آباد (پ ر) فونڈری اینڈ انجینئرنگ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2023-24کے نتائج کااعلان کردیاگیا۔ الیکشن کمیشن کے ارکان سیٹھ اکبر اورسجاد اشرف نے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کا اعلان آج یہاں مقامی ہوٹل میں ایسوسی ایشن کے سالانہ جنرل اجلاس میں کیا۔ جس کے مطابق صدر سیٹھ افتخار احمد ، سینئر نائب صدر جلیل احمد ملک ، نائب صدر حاجی عطا اللہ ، نائب صدر محمد شہباز ، جنرل سیکرٹری میاں اشفاق اشرف، جوائنٹ سیکرٹری رضوان احمد ، سیکرٹری فنانس ، حاجی عبدالرؤف اورسیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالرزاق منتخب ہوگئے ۔ بلا مقابلہ منتخب ہونیو الے صدر سیٹھ افتخار احمد اورجنرل سیکرٹری میاں اشفاق اشرف نے تمام ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ممبران نے جس اعتماد اور خلوص کا اظہار کیاہے اورہمیں بلا مقابلہ منتخب کروایا ہے ہم ان کے تواقعات پر پورااتریں گے اورایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنا بھرپورکرداراداکریں گے ۔جنرل سیکرٹری میاں اشفاق اشرف نے ایسوسی ایشن کی دوسال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جسے ارکان نے منظور کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں