فوٹو جرنلسٹس میڈیا کا ایک مضبوط ستون ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب (رجسٹرڈ ) کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب میں یونین کے ممبران میں باقاعدہ یونین کارڈز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر یونین کے صدر محمد طاہر نجفی، جنرل سیکرٹری بشیر احمد تایا، سینئر فوٹو جرنلسٹ نعیم چوہدری، رانا لیاقت، خلیل الرحمن، اور ادریس چغتائی سمیت دیگر معزز سینئرز کی خصوصی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔صدر محمد طاہر نجفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فوٹو جرنلسٹس میڈیا کا ایک مضبوط ستون ہیں، جو جان جو کھوں میں ڈال کر حقائق کو قوم کے سامنے لا تے ہیں۔ یونین اپنے ان محنت کش ممبران کیساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔ جنرل سیکرٹری بشیر احمد تایا نے کہا کہ یونین کارڈز کی تقسیم کا مقصد ممبران کو باضابطہ حیثیت دینا اور انہیں فیلڈ میں شناخت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مزید اعتماد کیساتھ اپنا پیشہ ورانہ فریضہ انجام دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں