فوڈ اتھارٹی اور پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،گاڑی سے20من مردہ مرغیاں برآمد

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ فوڈ اتھارٹی اور پٹرولنگ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 20من مردہ مرغیاں برآمد کر کے3ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق جڑانوالہ تھانہ بلوچنی کی حدود میں ایڈیشنل فوڈ سیفٹی آفیسر
محمد نعمان نے اپنی ٹیم اور انچارج پٹرولنگ پولیس چوکی اصغر آباد سب انسپکٹر عارف حسین کے ہمراہ ناکہ پر گاڑی کو روک کر چیکنگ کی تو گاڑی سے 20من کے قریب مردہ مرغیاں برآمد ہوئی اور پکڑے جانیوالے 3افراد گاڑی ڈرائیو تنویر،یوسف اور شفیق کوئی ریکارڈ بھی فراہم کر سکے۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پکڑی جانیوالی مردہ مرغیوں کو تلف کر دیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزمان مردہ مرغیوں کی مضافاتی علاقوں میں سپلائی دینے جا رہے تھے کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس تھانہ بلوچنی نے پکڑے جانیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں