فوڈ اتھارٹی ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف متحرک

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) تاندلیانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوامی صحت کے تحفظ کیلئے بروقت اور مثر کارروائی کرتے ہوئے 2000 لیٹر مضرِ صحت اور مصنوعی دودھ فروخت ہونے سے قبل ہی برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا، جبکہ جعلی دودھ کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی امتیاز احمد کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ٹیم، جس میں محمد اکرام، حاجی محمد احسان، فوڈ سیفٹی افسران، دیگر عملہ، پولیس اور صحافی شامل تھے،تاندلیانوالہ شہر میں داخل ہونے والی ایک بڑی گاڑی کو روکا جو جعلی دودھ فروخت کے لیے شہر لایا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں