فوڈ اتھارٹی نے مردار گوشت کی سپلائی ناکام بنادی

گوجرہ (نامہ نگار)فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مردار گو شت راولپنڈی سپلا ئی کر نے کی کوشش ناکا م بنا دی 445 کلو بڑا گو شت قبضہ میں لے کر تلف کردیا۔ فوڈ سیفٹی آ فیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ فہیم یوسف کو اطلا ع ملی کہ گلی نمبر 11 محلہ نیو پلاٹ کا وحید احمد ولد فقیر حسین ہنڈا ئی ڈالہ نمبری CAU1074 پر سینکڑو ں کلو مردار بھینس کا گو شت را ولپنڈی سپلا ئی کر نے کیلئے لوڈ کر رہا ہے جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھا پہ مار کر ڈالہ میں لوڈ 445 کلو مردہ بھینس کا گو شت پکڑ لیا جبکہ ملز ما ن وحید وغیرہ موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ہنڈا ئی ڈالہ کو گو شت سمیت سٹی پولیس گوجرہ کے حوا لے کردیا اور بعد ازا ں مضر صحت گو شت کو تلف کردیا گیا سٹی پو لیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں