فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی بیسن ،مصالحہ تیار کرنیوالے یونٹ پکڑ لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کامیاب چھاپے مار کر ملاوٹی بیسن اور مصالحہ جات تیار کرنیوالے دو یونٹ پکڑ لئے۔ بھاری مقدار میں غیر معیاری بیسن اور مصالحہ جات قبضہ میں لیکر تلف کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے غلہ منڈی میں دوران چیکنگ آڑھتی اسد اللہ کی دکان پرچھاپہ مار کر غیر معیاری اور ملاوٹی مصالحہ تیار کر کے فروخت کرتے پایا گیا۔ جس نے مبینہ طور پر اپنا یونٹ لگا کر ملاوٹی مصالحہ تیار کر کے شہر بھر میں فروخت کرتا تھا جبکہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پنجاب فنشنگ مل پر چھاپہ مار کر1000کلو سے زائد ملاوٹی بیسن ، مشینری اور خالی بیگ قبضہ میں لے لیا۔ پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا۔ ملاوٹی بیسن کو شاندار پیکنگ میں مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا مذکورہ یونٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹی اشیاء کا خوراک میں استعمال سنگین جرم اور موذی امراض کا باعث بنتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں