11

فوڈ اتھارٹی نے چنیوٹ میں مردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام بنا دی

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چنیوٹ کے شہریوں کو مردہ مرغیاں کھانے سے بچا لیا۔ایکشن لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام بنادی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نواحی علاقہ چک 142 میں کارروائی کی اور 400 کلو مردہ مرغیاں تلف، مقدمہ درج،رکشہ ضبط اور ڈرائیور گرفتارکرایا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ ملزم عمیر ولد شکیل کو جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر پولیس کے حوالے کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ طویل ریکی کے بعد مشکوک رکشہ کو روک کر چیکنگ کی گئی اور سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ نے موقع پر مرغیوں کا تفصیلی معائنہ کیا،مرغیاں انسانی استعمال کے لئے مضر قرار دی گئیں،رپورٹ کے مطابق ترسیل کی جانے والی مرغیاں 12گھنٹے قبل ہی مر چکی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ سپلائر کے پاس لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائی گئیں جس پر ایکشن لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں