فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی جڑانوالہ میں ملاوٹ مافیاکیخلاف کارروائیاں

جڑانوالہ(نامہ نگار) محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے26ملک شاپس اور121گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 22من سے زائد ملاوٹی دودھ ضائع کرکے مالکان کو 1لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،تفصیلات کے مطابق جی ڈی فوڈ عاصم جاوید کی ہدایت پر محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جڑانوالہ میں قائم 26ملک شاپس میں موجود دودھ کی کوالٹی اور معیار کو چیک کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملک شاپس کے وزٹ کے دوران 4ہزار لیٹر دودھ کا معیار اور کوالٹی چیک کی جبکہ ناکہ بندی کے دوران دودھ کی سپلائی دینے والی 121گاڑیوں کو چیک کیا اور ملاوٹی دودھ کو ضائع کرتے ہوئے مالکان کو 1لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 22من سے زائد ملاوٹی دودھ کو ضائع کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ ملاوٹی دودھ کی فروخت اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے دکاندار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں متحرک ہیں شہری خوراک کی چیکنگ اور گھروں میں آنے والے دودھ کے مفت ٹیسٹ فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے کروا سکتے ہیں اور کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے 1223پر اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں