فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مضر صحت دودھ تیار کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کمالیہ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویجلنس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمالیہ کے گاں خان دا چک میں قائم ایک ڈیری یونٹ پر چھاپہ مار کر پاڈر اور گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹیم نے موقع پر موجود 2300 لٹر سے زائد جعلی دودھ اور مضر صحت اجزا تلف کر دیے ۔ چھاپے کے دوران سپلائر گاڑی، ڈرم، پاڈر، مکسر، موٹر، آئل اور دیگر سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم ویجیٹبل گھی اور پاڈر کی ملاوٹ سے دودھ تیار کر رہا تھا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے ۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج مقرر کردہ معیار کے خلاف پائے گئے ، جس پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ گائے بھینس کے دودھ کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ملاوٹ کے اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔فوڈ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کا پی ایف اے دفتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں تاکہ ملاوٹ شدہ دودھ کی شناخت ممکن ہو سکے ۔ مزید برآں، خالص دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں