فوڈ اتھارٹی ٹیم کا جعلی جوس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،مالک گرفتار

ماموں کانجن (نامہ نگار)ماموں کانجن تھانہ گڑھ کے علاقہ 540گ ب میں پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیم کا غیر قانونی فیکڑی پر چھاپہ/ محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 540 گ ب میں مضر صحت جوسسز کی جعلی بوتلیں اور بناوٹی جوس بنانے کا بھاری مقدار میں سامان برامد کرلیا مالک گرفتار مقدمہ درج کرادیا گیا تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ایڈ یشنل فوڈ سیفٹی آفسیر محمد احسن محمود کی سر براہی میں مخبر کی اطلاع پر تھانہ گڑ ھ کے علاقہ چک نمبر 540 گ ب میں غیر قانونی فیکڑی پر کا میاب چھاپہ مارا مضر صحت بناوٹی جوسسز کی جعلی بوتلیں اور غیر معیاری جوس بنانے کا بھاری مقدار میں سامان برآمد کرلیا گیا پولیس تھانہ گڑھ کو مالک ماجد خان کو موقع پر گرفتار کراکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔مذکورہ فیکڑی میں تیار کیا جانے والا مضر صحت جوس طویل عرصہ سے ماموں کانجن۔ کنجوانی۔ گڑھ ۔کلیانوالا اور اسکے مضافات میں سپلائی کیا جارہا تھا۔ انہوں کا کہنا تھا کہ ملاو ٹ اور جعلساز مافیا کو ہر گز رعایت نہیں کیا جاسکتا انسانی زند گیوں سے کھلواڑ کرنے والے کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں