فوڈ اتھارٹی ٹیم کا نجی سلاٹس ہاؤس پر چھاپہ،30من مضر صحت گوشت برآمد

گوجرہ (نامہ نگار) فوڈ اتھارٹی ٹیم کا نجی سلا ٹر ہا ئوس پر چھا پہ تیس من سے زائد مضرصحت گوشت برآ مد ۔ معلو م ہوا ہے کہ فوٹ اتھا رٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اطلا ع ملی کہ محلہ نیو پلا ٹ گوجرہ میں وحید نامی شخص نے نجی سلا ٹر ہا ئوس بنا رکھا ہے جہا ں پر لاغر جا نورو ں کا گوشت کیا جا رہا ہے جس پر فوڈ آ فسیر فہیم یوسف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھا پہ مارا تو سلا ٹر ہا ئوس میں وحید ، عدیل ، بلا ل اور مجاہد گو شت کر نے میں مصروف تھے جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سٹی پو لیس کو بھی بلوا لیا سٹی پو لیس کے پہنچنے پر ملزما ن فرار ہو نے لگے تو پو لیس نے دو ملزما ن عدیل اور مجا ہد کو قا بو کرلیا فوڈ اتھارٹی نے ویٹرنری ڈا کٹر کو گو شت چیک کروا یا تو ڈاکٹر نے گو شت کو مضر صحت قرار دے دیا جس پر انہو ں نے گو شت کو قبضہ میں لے کر وزن کیا تو اسکا وزن 1210 کلو گرا م ہوا جسے بعد ازا ں تلف کردیا گیا اور سٹی پو لیس نے چارو ں ملزما ن کے خلا ف مقدمہ درج کرکے دیگر ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے واضح رہے کہ مذکورہ اشخا ص عرصہ سے نجی سلا ٹر ہا ئوس بنا کر بیمار اور لا غر جا نور زبح کرکے بیرو ن شہر گو شت سپلا ئی کر نے میں مصروف ہیں جو متعدد بار پکڑے گئے ہیں مگر مقا می انتظا میہ انکا سلا ٹر ہا ئوس بند کروا نے میں نا کا م رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں