چنیوٹ(نامہ نگار)عوام الناس کو معیاری اشیا کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ سرگرم ہیاوردودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپر یشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر قاسم رضا کی قیادت میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی اور300لیٹر غیر معیاری اور ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔علاوہ ازیں دودھ بردار گاڑیوں اور دودھ بیچنے والی دکانوں کو 28000روپے کے جرمانے کئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹرکی زیر نگرانی سحر اور افطارپوائنٹس کی معمول کے مطابق چیکنگ بھی جاری ہے اورصفائی کے ناقص انتظامات اور ایکسپائرڈ اشیا کی موجودگی پر فوڈ پوائنٹس کو 37000 روپے کے جرمانے کئے گئے۔انہوں نے کہا کہعوام الناس کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیمز 24 گھنٹے فیلڈ میں متحرک ہیں۔
