فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالا قصاب گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گول ڈی ٹائپ کالونی میں چھاپہ مار کر بیمار’ لاغر جانوروں کا مضرصحت گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو پکڑ لیا اور بھاری مقدار میں مضرصحت گوشت قبضہ میں لیکر تلف کر دیا’ فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے عملہ کے ہمراہ گول ڈی ٹائپ کالونی میں قصابوں کی دکانوں کا معائنہ کیا تو احمد نامی قصاب کی شاپ میں فریزر میں بھاری مقدار میں گوشت پایا گیا اور دکان میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گوشت کا معائنہ کروانے پر مضرصحت پایا گیا اور مضرصحت گوشت قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں مذکورہ قصاب کو وارننگ دی گئی لیکن اس نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے قصاب کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں