فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،ملاوٹی بیسن فروخت کرنیوالا چکی مالک گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خالد آباد میں چھاپہ مار کر ملاوٹی مضرصحت بیسن تیار کرنے والے چکی مالک کو پکڑ لیا اور اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ملاوٹی وجعلی بیسن برآمد کر کے تلف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر سدرہ ارشد نے بتایا کہ وہ ماتحت عملہ کے ہمراہ خالدآباد میں آٹا چکیوں کی چیکنگ کر رہے تھے کہ دامق پرویز چکی کا معائنہ کیا تو وہاں پر ملاوٹی’ مضرصحت بیسن پایا گیا اور صفائی کے بھی ناقص انتظامات پائے گئے۔ جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چکی مالک کو حوالہ پولیس کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ملاوٹی بیسن قبضہ میں لیکر تلف کر دیا اور جھنگ بازار پولیس نے مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں