فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،ناقص کوکنگ آئل تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سٹی ہائوسنگ کالونی کے قریب چھاپہ مار کر ناقص کوکنگ آئل تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا’ مالک اور ڈرائیور کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں جعلی کوکنگ آئل قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر کومل عدنان نے بتایا کہ وہ عملہ کے ہمراہ نشاط آباد کے علاقہ سٹی ہائوسنگ میں کوکنگ آئل تیار کرنیوالے یونٹ کا معائنہ کیا تو وہاں پر حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے جبکہ کوکنگ آئل کو چیک کیا تو وہ ناقص نکلا، جس پر بھاری مقدار میں ملاوٹی ناقص کوکنگ آئل کو قبضہ میں لیکر یونٹ کے مالک مہتاب اور اس کے ڈرائیور عمران کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا اور ملاوٹی کوکنگ آئل اور مشینری کو تحویل میں لے لیا۔ نشاط آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں