فوڈ اتھارٹی کی ضلع چنیوٹ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمدقاسم رضا نے کہا ہے کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔گذشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں دودھ بردار گاڑیوں سمیت 104فوڈ بزنسز کی انسپکشنز کی گئیں اور 30 فوڈ بزنسز کو اصلاحاتی نوٹسز جاری کئے جبکہ مجموعی طور پرایک لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔انہوں نے بتایاکہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں اورمنگل بازاروں میں واقع سوڈا واٹر پوائنٹس کی انسپکشنز کرکے50 لیٹر سے زائد مضر صحت غیر معیاری سوڈا واٹر موقع پر تلف اور جرمانہ عائدکیا گیاجبکہ آئس فیکٹریز کو ورکرز کے میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی،زنگ آلود سانچوں کے استعمال اور صفائی ستھرائی کی ابتر صورت پر جرمانہ اور 160 کلو غیر معیاری برف ضائع کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ایکسپائرڈ اور ممنوع مصنوعات کی روک تھام کے لئے کارروائیاں کر تے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کو 24000 روپے کے جرمانے اور 2 کلو سے زائد ایکسپائر اشیا اور 2 کلو ممنوع اجزا کو تلف کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں