فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے جڑانوالہ ٹائون اور گردانہ کے علاقہ میں مضر صحت’ کیمیکل ملا دودھ تیار کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے ساڑھے چار ہزار لیٹر جعلی دودھ اور مشینری قبضہ میں لے لی۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع ملی تھی کہ جڑانوالہ ٹائون اور گردانہ کے علاقہ میں بڑے بڑے پیمانے پر جعلی ومضر صحت دودھ تیار کر کے شہر بھر میں سپلائی کیا جاتا ہے جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے چھاپہ مار کر جڑانوالہ میں ملک مارٹ اور گردانہ میں نوید ملک پوائنٹ سے 4500 لیٹر کیمیکل ملا مضرصحت دودھ برآمد ہوا۔ 130کلو کیمیکل پائوڈر’ 90 لیٹر گھی’ 2 کلنگ مشین’ گیس سلنڈر’ چولہے اور پمپ قبضہ میں لئے گئے اور جعلی مضر صحت دودھ کو تلف کر دیا جبکہ دودھ میں استعمال ہونے والے کیمیکلز’ پائوڈر اور دیگر اجزاء انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوئے۔ جعلی دودھ شہر اور گردونواح میں سپلائی کیا جاتا ہے۔ ڈائریکٹر آپریشن کا کہنا تھا کہ ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔
33