14

فوڈ اتھارٹی کی نااہلی سے مضر صحت اشیاء کی سرعام فروخت

ساہیوال (بیوروچیف) محکمہ فوڈ اتھارٹی کی نا اہلی سے مضر صحت اشیا سر عام فروخت ہونے لگیں۔ ہوٹلوں پر ناقص تھی اور ملاوٹ شدہ مصالحہ جات سے تیار شدہ نیم مردہ جانوروں اور مرغیوں کے گوشت کھانے مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں۔ مضر صحت کھانوں سے عوام پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شہر اور نواحی علاقوںمیں ناقص اور غیر معیاری ملاوٹ شدہ اشیا دودھ، دہی، چینی، گھی، سگریٹ نمکو، پا پڑ، دھی بھلے اور مٹھائیوں کی فروخت کھلے بندوں لے اور کی کے جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈی سی ساہیوا ل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو ر ہے، شہریوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں