فوڈ اتھارٹی کی ناقص گوشت مافیا کیخلاف کارروائیاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پرضلع بھر میں ناقص گوشت مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 264میٹ شاپس،میٹ گودام، سپلائرز کی چیکنگ کرکے قصابوں کو4لاکھ 20ہزار کے جرمانے عائدکئے۔ایک میٹ شاپ بند، 4 مقدمات درج، 1800کلو سے زائد گوشت تلف کردیاگیا۔علی الصبح ناکہ بندی کر کے فیصل آباد میں سپلائی کئے جانے والے گوشت کی چیکنگ کی گئی۔مردہ گوشت کے سپلائرز کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمات درج کرائے گئے۔بارہا اصلاحی نوٹس دینے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں