فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے چنیوٹ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشنز ڈاکٹر قاسم رضا کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چناب نگر سمیت سٹی میں آپریشن کیا اورممنوعہ گٹکا کی فروخت میں ملوث سٹور کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر ساہیوال روڈ پر ایک ڈیری یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کی گئی۔علاوہ ازیں لاہور روڈ پر ناقص انتظامات کی بنا پر ایک بیف شاپ کو بھی بند کیا گیا،سحری میں 4 فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ 20ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے،600 سے زائد گٹکا پیکٹ، 60لٹر ملاوٹی دودھ اور ممنوعہ اشیا تلف کی گئیں۔اسی طرح سٹی میں 85فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،90ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔علی الصبح ناکہ بندی کر کے 46 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 5700لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیااوریونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، گندے فریزر، حشرات کی بھرمار پائی گئی،فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود، لازم ریکارڈ بھی موجود نہ تھا،بارہا اصلاحی نوٹس اور جرمانے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر یونٹ بند کیے گئے۔ڈاکٹر قاسم رضا نے کہا کہ ماہِ مقدس میں ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت شکنجہ سخت ہے۔شہری اشیا کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں اورخوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں