30

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، سوڈا فیکٹری سیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہرکے مختلف علاقوں سمندری روڈ،الٰہی آباد میں کامیاب چھاپے مارکر مضرصحت سوڈا واٹرپلانٹ سیل،نمکوفیکٹری کوسوا لاکھ جرمانہ اور470ملاوٹی دودھ، چائینہ نمک اوردیگراشیاء کو تلف کردیا۔تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر مضرصحت بوتلیں تیارکرنے والی سوڈا واٹرفیکٹری کوبند کروا دیا اورمضرصحت،غیر معیاری نمکو تیارکرنیوالی فیکٹری مالک کو سوا لاکھ روپے جرمانہ کردیا جبکہ شہرکے مختلف مقامات پرکارروائی عمل میں لاتے ہوئے 470لیٹرملاوٹی دودھ،3من سے زائد ناقص سوڈا،چائینہ نمک اوردیگر ممنوعہ اشیاء کو تلف کردیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کے حکم پر شہربھرمیں مضرصحت اشیاء کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں