فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں،100فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،47ہزار جرمانہ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھار ٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر ملاوٹ مافیا کی سرکوبی جاری ہے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نیضلع بھر میں کارروائیا ں کرکے56دودھ بردار گاڑیوں سمیت 100 فو ڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اورمتعدد فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لئے اصلاحاتی نوٹسز جاری کئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات پر چنیوٹ سٹی میں واقع ٹریڈرز کو سیل اورمجموعی طور پر47ہزار رو پے کے جرمانے عائدکئے گئے۔کریانہ سٹورز سے دوران معائنہ 2کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات،غیر معیاری 30 لیٹر سوڈا کی بوتلیں بھی تلف کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں