30

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کمالیہ میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،1لاکھ سے زائد جرمانہ

کمالیہ(نامہ نگار)صحت دشمن کاروبار کرنے والے عناصر کیخلاف شکنجہ سخت کر لیا گیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ضلع بھر میں مختلف فوڈ پوا ئنٹس یونٹس کی چیکنگ کی گئی 154فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 19کو 1لاکھ 35 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے 2من ملاوٹی دودھ، کولڈ ڈرنکس اور ممنوعہ اشیا تلف کی اس حوالے سے ترجمان فوڈ اتھارٹی نے میڈیانمائندگان کو بتایا کہ گئیں علی الصبح داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے 55گاڑیوں میں 5ہزار لیٹر دودھ کا معائنہ کیا۔مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی اشیا کے 3سیمپلز بھی لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوا دیے گئے،موقع پر ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیاصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، حشرات الارض کی بہتات پائی گئی اشیا خورونوش کو بغیر ڈھانپے زمین پر رکھا پایا گیا۔زائدالمیعاد بیوریجز سمیت دیگر اشیا کی بھاری مقدار کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔ زائدالمیعاد، ناقص اشیا خورونوش کی فروخت کرنے والے کاروبار بند کر دیے جائیں گے۔معیاری اور صحت مند اشیا کی فراہمی یقینی بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔زائدالمیعاداور ممنوعہ اشیا خوردونوش کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔خوراک کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں