فوڈ سیفٹی ٹیم نے مضر صحت جوس کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ ایکشن لیتے ہوئے جعلی اور مضر صحت جوس کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی۔ انہوں نے مشکوک گاڑی کو روکااقع دوران معائنہ 400لیٹر سے زائد جعلی جوس برآمد کر لیا ۔ ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ جوس کو ممنوع مضر صحت اجزا سے بنایا گیا تھا اور معروف کمپنی کیجعلی لیبل کو استعمال کرتے ہوئے جوس تیار کیا گیا تھا۔400 لیٹر سے زائد جعلی و مضر صحت جوس تلف اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ عوامی شکایات کا ازالہ پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی اولین ترجیح ہے اور اسی تناظر میں لاہور روڈ اور چناب نگر اقصی چوک کے گردونواح میں 30 دودھ بردار گاڑیوں کی سخت چیکنگ بھی کی گئی۔300 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف اور 10 گاڑیوں کو دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے 32000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں