فٹبال ایشیا کپ 2027 کا افتتاحی میچ کہاں ہو گا

ریاض (سپورٹس نیوز) سعودی عرب میں ہونے والے فٹبال ایشیا کپ 2027 کے افتتاحی و اختتامی مقابلے کہاں ہوں گے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2034 سے قبل 3 مرتبہ کا ایشین چیمپئن سعودی عرب پہلی بار ایک اہم فٹبال ایونٹ کی 2027 میں میزبانی کر رہا ہے۔گزشتہ روز حکام نے اعلان کیا کہ 7 جنوری سے 5 فروری تک جاری رہنے والے ایشیا کپ 2027 کا افتتاحی و فائنل میچ ریاض کے کنگ فہد اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کنگ فہد اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم متوقع فائنل اور افتتاحی میچ دونوں کے لیے مرکزی مقام ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں