فٹبال فیڈریشن سب کیساتھ ملکر کام کریگی، حافظ ذکاء اللہ

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدور حافظ ذکاء اللہ، نوید اسلم لودھی اور ڈاکٹر محمد علی نے نو منتخب صدر محسن گیلانی کی قیادت میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کیلئے یکجان ہوکر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔حافظ ذکاء اللہ نے کہا کہ کھیل کو آگے بڑھانے کیلئے فیڈریشن تمام سٹیک ہولڈرز، کھلاڑیوں، کوچز، تکنیکی ماہرین سمیت فٹبال برادری کو ساتھ لے کر چلے گی۔انہوں نے کہا کہ صدر پی ایف ایف کی قیادت میں پاکستان فٹبال کے منظر نامے کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رہے گی، فیڈریشن میں قومی سطح کی ہم آہنگی ہمارے روڈ میپ کا بنیادی اصول ہے۔ ہماری توجہ کھیل کے ڈھانچے کی تعمیر نو پر مرکوز رہے گی۔ حافظ ذکاء اللہ نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں کھیل کی ترقی کی کھوئی ہوئی رفتار کو بحال کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں