5

فٹبال فیڈریشن نے فٹبال سنٹرل سٹوڈیو کا افتتاح کر دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سنٹرل سٹوڈیو متعارف کروادیا، فٹبال ہاس میں قائم کی جانے والی اس سہولت سے ایک ایسا تخلیقی اور پیشہ ورانہ ماحول بنایا گیا ہے جہاں فٹبال برادری کی دلچسپی کا بہترین مواد تیار کیا جاسکے گا۔سٹوڈیو کی مدد سے شائقین، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، میڈیا کو ایک دوسرے سے جڑے رہنے کیلئے ایک مرکز میسر آئے گا، یہاں میڈیا انفلو انسرز کو اعلی معیار کی ویڈیوز، انٹرویوز اور دیگر ڈیجیٹل میڈیا مواد تیار کرنے کی ہر ممکن سہولت فراہم ہوگی۔لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا کہ فٹبال کنٹینٹ سٹوڈیو کھیل سے متعلق معاملات کو قابل رسائی اور پرکشش بنانے کے ہمارے وژن کی عکاسی کرتا ہے، ہم ایک ایسی جگہ فراہم کر رہے ہیں جہاں فٹبال کے پرجوش مداحوں، کھلاڑیوں، رپورٹرز کو پیشہ ورانہ ماحول ملے گا۔ پاکستان فٹبال میں یہ ایک نیا باب ہے، سٹوڈیو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی ایک پلیٹ فارم میسر آئے گا اور ان کے پرستاروں سے روابط مضبوط ہونگے’ کھلاڑی اپنے ذاتی سفر، تربیتی معمولات، اور پس پردہ مواد کا اشتراک کر سکیں گے، ان کے کیریئرز میں سٹوڈیو کا کردار اہم ہوگا۔ہارون ملک نے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو اپنا کھیل میں سفر بتانے کے مواقع فراہم کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں