فٹبال معاملات بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں

حیدرآباد (سپورٹس نیوز)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستانی فٹبال کے معاملات کو بہتر کرنے کے لئے جنگی بنیاد پر کام کر رہے ہیں، قومی فٹبال کو گزشتہ دس سال میں آپس کی رنجشوں اور اختلاف نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔محسن گیلانی نے ان خیالات کا اظہار حیدر آباد پریس کلب میں گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ ملکی فٹبال معاملات کو جلد از جلد بہتر کرنے کیلئے گزشتہ چار ماہ سے پی ایف ایف کا صدر بننے کے بعد سے فیفا، اے ایف سی اور پاکستان فٹ بال کمیونٹی سے مسلسل رابطے میں ہوں، کوشش ہے کہ اس نقصان کا جلد از جلد ازالہ ہوسکے۔ صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ فیفا اور اے ایف سی نے پاکستانی فٹبال کی ترقی کیلئے بھرپور یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں