فٹبال کے فروغ کیلئے ضلع لاہور سے تعاون کرینگے،محسن گیلانی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے کہا ہے کہ صدر ڈی ایف اے لاہور ضیا عارف ڈوگر کی فٹبال کے فروغ کیلئے کوششوں کو سراہتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ فٹ بال کی ترقی کئے لئے اپنا کردار بھرپور طریقہ سے ادا کرتے رہیں گے۔ فٹبال کے فروغ کیلئے لاہور ڈسٹرکٹ سے بھرپور تعاون کرینگے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہورفٹبال فیڈریشن جلد اپنی لیگ شروع کرانے کیلئے کام کر رہی ہے ۔ڈیپارٹمنٹس کی فٹبال ٹیموں کی بحالی کیلئے ان سے رابطے میں ہیں۔ جلد پنجاب ڈویژن لیگ شروع کروائی جائے گی۔پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کی کانگریس کا اجلاس اسی ماہ کے آخر میں ہوگا۔ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن اپنا سالانہ کیلنڈر جاری کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں