فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیاں قیمتی جانیں نگلنے لگیں

جڑانوالہ (صابر گھمن سے) فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی بسیں ویگنیں اور گاڑیاں حادثات و قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بننے لگی،متعلقہ اداروں کی معنی خیز خاموشی کے باعث حادثات میں اضافہ اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب و دیگر حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ لاہور روڈ،جڑانوالہ فیصل آباد روڈ، جڑانوالہ ننکانہ روڈ،جڑانوالہ ستیانہ روڈ،جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ پر روزانہ سینکڑوں ویگنیں بسیں آتی اور جاتی ہے جن میں سے بیشتر بسیں اور ویگنیں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر ہی روزانہ کی بیناد پر ہزاروں مسافروں فیکٹریوں کے ورکرز اور سکولز کالجز میں جانیوالے طلبا و طالبات کو لیکر آتی جاتی ہیں اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی بسیں اور ویگنیں آئے روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتی دکھائی دیتی ہیں بیشتر بسوں ویگنوں اور گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیور کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ تک موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے مذکورہ سڑکوں پر آئے روز رونما ہونیوالے حادثات میں اب تک سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور متعدد افراد عمر بھر کے معذور ہو چکے ہیں مگر متعلقہ ادروں کے سربراہان کی جانب سے معنی خیز خاموشی اختیار کی ہوئی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ سڑکوں پر چلنے والی اکثر بسوں ویگنوں کی حالت انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے جن میں بیٹھ کر ہزاروں مسافروں سفر کرتے ہیں جو کسی وقت بھی بڑے جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہے مگر بسوں ویگنوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنیوالے ذمہ داران لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ سڑکوں پر چلنے والی بسوں ویگنوں اور گاڑیوں کی موثر انداز میں چیکنگ کی جائے اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی بسوں ویگنوں اور گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے انکے مالکان پر مقدمات کا اندراج کیا جائے جبکہ آئے روز رونما ہونیوالے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر اقدامات کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں