فٹ بال کے کھیل کی طرح توجہ دینے کی ضرورت ہے

مکو آنہ (نامہ نگار) چک نمبر 240ر۔ ب ریڑانہ میں منعقدہ پیرصالح محمدشاہ فٹبال ٹورنا منٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر مکوآنہ کی معروف سماجی شخصیت صاحبزادہ ملک میراں فیض اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے میچ زیادہ سے زیادہ منعقد ہونے چاہئے کیونکہ فٹ بال دنیا میں سب سے کھیلا اور دیکھا جانے والا کھیل ہے ہمیں بھی اس کھیل کی طرف بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں فٹ بال کے زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد کرنا چائیے ۔ تاکہ نوجوان نسل اس کھیل کی طرف راغب ہو ۔کرکٹ کی طرح فٹ بال کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔زیادہ مقابلے کرواکر نئے کھلاڑی تلاش کرنے چاہئے ہم نئے ٹیلنٹ کو آگے لاکراس کھیل میں بھی نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔آخرمیں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں کیش انعام اورٹرافیاں تقسیم کی اس موقع پر راجہ رمضان،سرفرازاعوان،فیضان راول،مہرفاروق احمدجج،مہرعطااللہ جج،مہرعابدحسین جج،مہرعمرحیات جج،مہرسفیریخاں جج،رفیق احمدلونا ودیگرنے شرکت کی*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں