فہد شیخ کا اداکار فہد مصطفی کی شخصیت بارے اہم انکشاف

کراچی (شوبز نیوز) اداکار فہد شیخ نے ایک شو کے دوران فہد مصطفی کی شخصیت سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے ان کی ایک ایسی عادت بتادی جو اکثر لوگ نہیں جانتے۔ایک سوال کے جواب میں فہد شیخ نے کہا کہ وہ اپنے بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں، ان کے دونوں چھوٹے بھائیوں کو اپنے شعبوں میں جلد کامیابی حاصل ہوگئی تھی، لیکن انہیں شوبز میں اپنی جگہ بنانے میں کافی وقت لگا۔اداکار کے مطابق ان کے گھروالوں نے انہیں بھائیوں کی کامیابی کی وجہ سے احساسِ کمتری کا شکار نہیں ہونے دیا بلکہ ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں