2

فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی فلم آگ لگی بستی کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

کراچی (شوبز نیوز) اداکار فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی فلم آگ لگے بستی میں کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔فلمز کی پیشکش آگ لگے بستی میں فہد مصطفی، ماہرہ خان، جاوید شیخ، تابش ہاشمی اہم کرداروں میں موجود ہیں۔فلم کی ہدایت کاری کے فرائض بلال عاطف خان نے انجام دیے ہیں اور اس کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے۔سلمان اقبال فلمز اور بگ بینگ فلمز کی بڑی پیشکش آگ لگے بستی میں رواں سال عید الفطر پر ملک بھر کے سینماں میں ریلیز کی جائے گی۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ فہد مصطفی سیدھے راستے پر چلنا چاہتے ہیں لیکن ماہرہ خان جلد امیر ہونے کی خواہشمند ہیں اور انہیں غلط راستے کا انتخاب کرنے کا کہتی ہیں جس کے بعد الجھن بڑھتی ہے اور قتل عام شروع ہوجاتا ہے۔یوٹیوب پر مداحوں کی جانب سے ٹریلر کی تعریف کی جارہی ہے اور مداح جلد فلم کو بڑے پردے پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں