فہد مصطفی کا پروڈکشن ہائوس ان کی مبینہ دوسری بیوی چلا رہی ہیں

کراچی (شوبز نیوز) فوٹوگرافر عمر سعید نے دعوی کیا ہے کہ اداکار و میزبان فہد مصطفی کے پروڈکشن ہائوس کو ان کی مبینہ دوسری بیوی مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر سعید کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ فہد مصطفی کے پروڈکشن ہائوس بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کو ان کی مبینہ دوسری بیوی مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہیں۔عمر سعید کے مطابق پروڈکشن ہائوس میں صرف فہد مصطفی کی مبینہ دوسری بیوی کی ہی مرضی چلتی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ بڑے بڑے ہدایتکار، جن کے کئی سپر ہٹ ڈرامے ہیں، ان کی بھی ان خاتون سے نہیں بنتی۔ان کے بقول وہ جسے پسند نہیں کرتیں وہ منظر سے غائب ہو جاتا ہے، وہ پروڈکشن ہائوس کی ملکہ ہیں اور تمام اختیارات انہی کے پاس ہیں۔اس سے قبل 12 ستمبر کو سوشل میڈیا پر ایک 9 ماہ پرانی ریڈٹ پوسٹ وائرل ہوئی تھی، جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ فہد مصطفی نے مبینہ طور پر دوسری شادی کر لی ہے اور اسے کافی عرصے سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔نومبر 2024 میں شوبز سوشل میڈیا پیج سم تھنگ ہاٹ کی جانب سے مذکورہ خاتون پروڈیوسر کو بطور پروڈیوسر اور پروڈکشن ہائوس کھولنے پر مبارکباد پیش کی گئی تھی، جس میں متعدد شوبز شخصیات کے ساتھ ان کی تصاویر بھی شیئر کی گئی تھیں۔ریڈٹ پوسٹ پر تبصرہ کرنے والے صارفین نے لکھا تھا کہ یہ خاتون اس سے قبل ہمایوں سعید اور بعد ازاں فہد مصطفی کے پروڈکشن ہائوسز میں اعلی عہدوں پر کام کرتی رہی ہیں۔دوسری شادی کی ان افواہوں پر فہد مصطفی یا ان کے قریبی ذرائع نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے، تاہم اب عمر سعید کا انٹرویو وائرل ہونے کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے، اگرچہ یہ واضح نہیں کہ انٹرویو کب کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں