47

فہد مصطفی کی اداکاری سے بہت متاثر ہوں’ عماد عرفانی

کراچی (شوبز نیوز) مقبول ڈرامے کبھی میں، کبھی تم میں عدیل کا کردار ادا کرنے والے عماد عرفانی نے دعوی کیا ہے کہ ڈرامے کے ہدایت کار نے انہیں کاسٹ کرنے کے لیے دو سال تک ان کا انتظار کیا۔عماد عرفانی نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام گپ شب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران ایک مداح کے سوال پر انہوں نے فہد مصطفی کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں دیکھ کر ہی اداکاری میں آئے۔عماد عرفانی کا کہنا تھا کہ فہد مصطفی ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں، جنہیں دیکھ کر انہوں نے اداکاری شروع کی اور وہ ان کے کام سے بہت متاثر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی بار کبھی میں، کبھی تم میں فہد مصطفی کے ساتھ بطور اداکار کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں