فیسٹول ڈبل وکٹ میچ، پاکستان نے بھارت کو ہرادیا

ریاض (سپورٹس نیوز) سعودی عرب میں فیسٹول ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب ملک اور عمران نذیر کی پاکستان ٹیم نے عرفان پٹھان اور اسٹیورٹ بنی کی ٹیم انڈیا کو شکست دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 56 رنز بنائے، انڈیا کی ٹیم 51 رنز ہی بنا سکی۔میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مصافحہ کیا، عرفان پٹھان اور شعیب ملک گلے بھی ملے۔پاکستان نے اس سے قبل ایونٹ میں سری لنکا اور یو اے ای کو بھی شکست دی تھی، پاکستان نے تینوں میچز جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں