فیسکواور ضلعی انتظامیہ کا بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاون

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انتظامی امور کے فیصلوں کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر محکمہ فیسکو اور ضلعی انتظامیہ نے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون تیز کر دیا ہے۔ اگست کے دوران مختلف مقامات پر چیکنگ اور کارروائیوں میں 64کیسز پر ایکشن لیا گیا، 61مقدمات (ایف آئی آرز)درج کیے گئے، جب کہ مجموعی طور پر 33 لاکھ 92 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ان کے مطابق فیسکو ٹیمیں اور ضلعی ادارے مشترکہ آپریشنز کے ذریعے ریکوری اور تعزیری اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی چوری کی صورت میں فوری اطلاع دیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں