فیصل آباد(پ ر)فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعدفیسکو کے تین آفیسرز کو سکیل 19سے سکیل 20میں بطور ایڈیشنل ڈی جی ترقی دے گی گئی ۔ترقی پانے والوں میں فیسکوکمپیوٹر سنٹر کے ڈی جی آئی ٹی امدادللہ ،چیف آف آڈٹ فیسکو حافظ نذیراحمد اور سابقہ ڈائریکٹر کمرشل عبدالقیوم شامل ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اطہر ایوب چوہدری نے ان کی ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
70