57

فیسکو بجلی صارفین پر ساڑھے 23ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

اسلام آباد(بیورچیف)بجلی صارفین پر 144 ارب68کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے، تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دائر کر دی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دائر کر دی۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پراضافی بوجھ ڈالنے کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا، نیپرا اتھارٹی ڈسکوزکی درخواست پر23اگست کو سماعت کرے گی رپورٹ کے مطابق درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ فیسکو نے23ارب 49 کروڑ، گیپکو نے16ارب13کروڑ کا اضافہ مانگا ہے، حیسکو اور آئیسکو نے9’9ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی۔لیسکو نے31ارب، میپکو نے27ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی ہے، پیسکو نے9ارب، کیسکو نے7ارب، سیپکو نے5اور ٹیسکو نے4ارب کا اضافہ مانگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں